پاکستانسٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں ٹی بی واک کا انعقاد

مریضوں کو گھر تک ٹی بی، ہیپاٹائیٹس کی ادویات کی فراہمی کےلئے کورئیر سروس شروع کررہے ہیں، خواجہ عمران نذیر 

لاہور (خبرنگار)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے ورلڈ ٹی بی ڈے کے سلسلہ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں آگہی واک کی قیادت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے ٹی بی کی آگہی کے سلسلہ میں غبارے چھوڑے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول ڈاکٹر سہیل، ڈائریکٹر EPI ڈاکٹر مختار اعوان، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ریاض احمد اور ڈاکٹر یداللہ بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ ٹی بی ایک موذی مرض ہے جسکے خاتمہ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، محکمہ صحت عوام کے تعاون سے ٹی بی مرض کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ تمام مریضوں کو ادویات انکے گھر تک مفت پہنچائی جائیں اس سلسہ میں ایک ماہ کے اندر گھر تک میڈیسن کی فراہمی کے لئے کورئیر سروس شروع کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا کہ مریضوں کے گھر کی دہلیز تک مفت ادویات کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب باقاعدہ پلاننگ کے تحت جلد میدان عمل میں آئے گی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ٹی بی، ہیپاٹائٹس جیسی امراض سے نجات دلانے کے لیے ہماری حکومت پر عزم ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قرب و جوار میں کسی مریض میں ٹی بی کی علامات ہوں تو وہ ہمارے مراکز صحت، ٹی بی کلینکس سے مفت علاج کرا سکتے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں کی نظام کی اوورہالنگ کی جارہی ہے جس کے تحت ہسپتالوں کی حالت میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمہ کے لئے تمام ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول و ڈی جی ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں تمام بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ٹی بی کلینکس قائم کئے جائیں گے جہاں مقامی سطح پر مریضوں ٹی بی کی ادویات اور ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button