پاکستانسٹیسیاستصحت

صوبہ بھر میں انسانیت کی دشمن پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈرز کا دوسرا اجلاس منعقد
لاہور (خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈرز کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر محکمہ انڈسٹریز شافع حسین، صوبائی وزیر محکمہ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور صوبائی وزیر محکمہ زراعت سید محمد عاشق حسین شاہ نے بطور کمیٹی ممبران کے شرکت کی۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان، ڈی جی پی پی اینڈ پی ایس محمد شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری نورالاامین مینگل نے امن و امان سے متعلق بریفننگ بھی دی۔صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ۔ کہ بشام میں چینی باشندوں پر بہیمانہ حملے کے بعد صوبہ بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اجلاس میں 53 قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لایا گیا ہے۔
20 جون 2022 سے اب تک 39 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں انسانیت کی دشمن پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ صوبہ کی عوام کو پُرامن فضاء فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ پنجاب میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن میں ہیں۔ پنجاب کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ رمضان المبارک کے دوران سحری و افطاری، یوم علی، چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔ رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ اور تراویح کے اوقات میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button