پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے لوگ (ن) لیگ میں آنے کیلئے منتیں کر رہے ہیں، مریم نواز

مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں، عوام جانتے ہیں معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی‘ تنظیمی اجلاس سے خطاب

راولپنڈی (بیورو رپورٹ‘ قوت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کے لیے منتیں کر رہے ہیں، مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں، عوام جانتے ہیں کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی ہے، چار سال میں جو تباہی مچائی گئی اس سے نجات حاصل کرنے میں چند سال لگیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مریم نوازشریف نے کہا نوازشریف آئے گا تو سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے، ماضی میں بھی ہمیشہ برے حالات میں ملک ملا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ ڈلیور کیا اور اب بھی قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کے لیے منتیں کر رہے ہیں، عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے، مشرق اور مغرب میں سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے ٹیریان کے معاملے میں جھوٹ بولا ہے اور ٹیریان والا جھوٹ نہ نگلا جا رہا ہے اور نہ اگلا جا رہا ہے، توشہ خانہ میں عمران خان نے ڈکیتیاں کی ہیں، فارن فنڈنگ میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے، سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگز کو مزید وسعت دیں گے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button