پاکستانتازہ ترین

لاہور،راولپنڈی میچوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائینگے، وزیراعلیٰ پنجاب

ملتان کی طرح راولپنڈی کے کیمروں کو بھی سیف سٹی لاہور سے لنک کیا جائے‘ پی ایس ایل کیلئے 4درجاتی سکیورٹی حصاربنایا جائے گا‘  روٹس پر ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے

گلبرگ کالج میں شائقین کو پارکنگ کی سہولت فراہم ‘ معذور اوربزرگ افراد کے لئے کالج سے سٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی‘ محسن نقوی کا پی ایس ایل سکیورٹی انتظامات بارے میٹنگ سے خطاب

لاہور(سٹاف رپورٹر‘ قوت) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملتان کی طرح لاہور اورراولپنڈی کے میچوں کیلئے بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل سکیورٹی انتظامات سے متعلق فالواپ میٹنگ کی گئی، میٹنگ میں پی ایس ایل کے متعلق لاہور اورراولپنڈی میں ہونے والے میچز کے لئے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ محسن نقوی نے ملتان کی طرح راولپنڈی کے کیمروں کو بھی سیف سٹی لاہور سے لنک کرنے کی ہدایت کر دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے لئے 4درجاتی سکیورٹی حصاربنایا جائے گا۔ سکیورٹی کویقینی بناتے ہوئے پی ایس ایل کے روٹس پر ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے۔ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران شہریوں کو متبادل روٹس سے باقاعدہ آگاہ رکھنے کے لئے موثر تشہیری مہم چلائی جائے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سکیورٹی انتظامات کے متعلق موثر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں بہترین کوآرڈینیشن رکھیں۔وزیراعلیٰ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہورکی گلبرگ کالج میں شائقین کرکٹ کو پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ معذور اوربزرگ افراد کے لئے کالج سے سٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی، اس کے علاوہ پورے روٹ پرلائٹس لگانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ راولپنڈی میں میچز کے متعلق وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی میں 160کیمروں کی مدد سے پورے روٹ اورسٹیڈیم کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔واضح رہیکہ اجلاس میں صوبائی وزراء￿ ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر،ابراہیم مراد، بلال افضل،عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او لاہور،ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویڑن، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، چیف ٹریفک آفیسر لاہوراورمتعلقہ حکام نے شرکت کی، اس کے علاوہ ملتان اورراولپنڈی کے کمشنرز،آر پی اوز،سی پی اوز،ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوزاورسی ٹی اوز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button