انٹر ٹینمنٹسٹی

الحمراء آرٹ میوزیم میں آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد کیا گیا

ڈاکٹر اعجاز انور نے عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹ استاد اللہ بخش کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب کا مقصد نوجوانو ں کو اللہ بخش کے فن سے روشناس کروانا تھا۔ سربراہ الحمراء سارہ رشید اُستاد اللہ بخش اپنے تخلیق میں پختہ، مہارت میں منجھے ہوئے اور لوک مصور تھے۔
لاہور(خبر نگار)الحمراء آرٹ میوزیم میں آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر اعجاز انور نے عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹ استاد اللہ بخش کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا،اُستاد اللہ بخش اپنے تخلیق میں پختہ، مہارت میں منجھے ہوئے اور لوک مصور تھے،استاد اللہ بخش کے بنائے ہوئے فن پاروں تاریخ میں امر ہوگئے۔سربراہ الحمراء سارہ رشید نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ تقریب کا مقصد نوجوانو ں کو اللہ بخش کے فن سے روشناس کروانا تھا، الحمراء آرٹ میوزیم میں استاد اللہ بخش کے فن پاروں دیکھنے والوں کی تعداد میں رو ز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے،الحمراء نے استاد اللہ بخش کے فن کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،الحمراء آئندہ بھی اپنے مشن کو آگے بڑھائے گا۔آرٹسٹ ٹاک میں فن کی دنیا کے روشن و درخشاں ستاروں کو مدعو کیا جاتا جو عظیم آرٹسٹوں کے کام،انکی شخصیت پر گفتگو کرتے ہیں۔ عوام میں الحمراء کے اس پروگرام آرٹسٹ ٹاک کی بھرپور پذیرائی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرامز نوید الحسن بخاری، کیوریٹرالحمراء آرٹ میوزیم ہاجرہ محمود ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button