انٹر ٹینمنٹسٹیسیاست

27واں دس روزہ فیسٹیول ٗ کلاسیکل تھیٹر ڈرامہ کے روشن مستقبل کا دریچہ ثابت ہوگا

سیکرٹری اطلاعات وثقافت احمد عزیز تارڑ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

الحمراء کی کاوشیں اطمینان بخش،سماج کی خوبصورتی میں اضافہ کی جستجو ہے۔ احمد عزیز تارڑ نے سربراہ الحمراء سارہ رشید کے ہمراہ ڈرامہ دیکھا،آرٹسٹوں کو بھرپور داد،سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
لاہور(خبر نگار)سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب احمد عزیز تارڑ نے 27ویں دس روزہ الحمراء کلاسیکل تھیٹر فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے الحمراء کی کاوش کو اطمینا ن بخش قرار دیا اور کہا کہ تھیٹر فیسٹیول سماج کی خوبصورتی میں اضافہ کی اچھی جستجو تھی،تھیٹر فیسٹیول میں شریک ڈرامہ نگار، فنکار و ہدایت کار کی کوششیں تعریف کے لائق ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشیدنے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل کلاسیکل تھیٹر ڈرامہ کی آبیاری کرتا رہے گا،الحمراء کے ظرف میں کشادگی،روایات میں عظمت و وقار ہے،الحمراء ڈرامہ فیسٹیول کا حصہ بننے والے ہزاروں ناظرین کا تہہ دل سے مشکور ہیں،الحمراء آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہے گا،فیسٹیول سے ڈرامہ پروڈکشن میں نئی سوچ و اپروچ آئے گی۔سارہ رشید نے تھیٹر فیسٹیول کی کامیابی پر تمام تھیٹر گروپس کو مبارکباد دی،فیسٹیول کی کامیابی میں پوری ٹیم کی کاوشیں شامل ہیں، تبھی معیاری ڈرامے الحمراء کے اسٹیج کی زینت بنے،دس روز تک الحمراء فیسٹیول میں عوام کی گہما گہمی دیدنی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button