سٹی

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا

لاہور (خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سمسٹرز کے طلبائوطالبات، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے مختلف گیمز میں حصہ لیا۔ ان گیمز میں شامل رسہ کشی ، پش اپس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، تھری لیگڈ ریس، چاٹی ریس، لیمن اینڈ سپون ریس، لوڈو، کیرم بورڈ اور آرم ریسلنگ کے مقابلے ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ کھیل جسم کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں جو صحت مند طرز زندگی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ ورزش تناؤ کو کم کرنے اور موڈ بہتر کرنے میں مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سپورٹس میں حصہ لینے سے طلباء کو اہم ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلباء، اساتذہ اور ملازمین کو قریب لانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل طلباء کو چیلنج کرنے، اہداف طے کرنے ،مقاصد حاصل کرنے اور خود اعتمادی پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھیلوں میں حصہ لینے والے طلباء تعلیمی لحاظ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر سپورٹس کمیٹی، ایڈمن سٹاف اور رضاکارطلباء کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button