پاکستان

وطن عزیز کی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ قابل تحسین رہا ہے،ڈائریکٹر جنرل او پی سی مراز نصیر عنایت

اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی پر قبضہ اور ہاوسنگ سوسائٹی کی طرف سے دو نمبری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل او پی سی مراز نصیر عنایت
لاہو(خبر نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مراز نصیر عنایت نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیو ں کی طرف سے پیش کی جانے والی درخواستوں اور شکایات کا فوری طور پر بلاتاخیر ازالہ کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ قابل تحسین رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز یہاں پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائنی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پروسیکیوشن او پی سی سہیل ظفر، نور العظیم جنرل سیکریٹری کنال ویو سوسائٹی، نذیر احمد ایڈ مین مینیجر،ظہیر عباس انسپکٹر ہاؤسنگ، اقبال قریشی جنرل سیکریٹری بورڈ آف ریونیوہاؤسنگ سوسائنی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل او پی سی پنجاٍب مراز نصیر عنایت نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ہاوسنگ سوسائٹی سے متعلق درج شکایات کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے۔ اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی پر قبضہ اور ہاوسنگ سوسائٹی کی طرف سے دو نمبری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مختلف نوعیت کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی اُمیدوں پر پورا اتریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button