پاکستانتازہ ترینسٹی

پنجاب: موسلادھار بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے کئی شہروں ملتان میں 116 ملی میٹر، خانیوال میں 51، رحیم یار خان میں 53، ڈیرہ غازی خان میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

الرٹ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے۔صوبے میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 20 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button