پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

کراچی: تیز رفتار خاتون کار سوار نے کئی لوگوں کو روند دیا

عینی شاہدین کے مطابق کارساز روڈ پر گاڑی خاتون کے کنٹرول سے باہر ہوئی اور کئی موٹرسائیکلوں، گاڑیوں سے ٹکرائی وہاں کھڑے متعدد شہری بھی ٹکر کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

خاتون کی گاڑی کی زد میں 5 موٹرسائیکلیں بھی آئیں جن پر شہری سوار تھے۔ حادثے میں ایک بزرگ شہری، خاتون جاں بحق۔

حادثے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا اور واقعے کے بعد خاتون کار موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئیں جنہیں شہریوں نے روکنے کی بھی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

دونوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button