پاکستانتازہ ترینسیاستکاروبار

حکومت مستحکم کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

ملاقات میں پاکستان کے اقتصادی منظرنامہ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر مفید بات چیت ہوئی، اس موقع پر وزیر مملکت علی پرویز ملک، فنانس ڈویژن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر افسران بھی موجودتھے وزیر خزانہ نے احمد عبدل آل کو مبارکباد دی اور پاکستان کے مالیاتی منظر نامے میں مشر ق بینک کی دلچسپی کو سراہا۔

انہوں نے مشر ق بینک کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے کے لیے حکومت پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا، وزیر خزانہ نے ملک کے معاشی منظرنامے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کلی معیشت کے استحکام کے اشاریوں میں حالیہ بہتری، مستحکم کرنسی اور مالیاتی منڈیوں میں تیزی کا ذکر کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو، سرکاری ملکیتی اداروں میں اصلاحات، ٹیکس کی بنیاد میں وسعت، کاروبارمیں آسانی ، ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کلی معیشت کے ماحول کو مستحکم کرنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مشرق بینک کے صدر جی سی ای او نے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ اور ملک میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں پاکستان اور مشرق بینک کے درمیان مضبوط شراکت داری پر زور دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button