
منگل کوشہرکا مطلع ابرآلود رہا،اس دوران سمندری ہوائیں بحال رہیں جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اورپھوار کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 8.5ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔
سب سے کم بارش ڈی ایچ اے فیز 2 میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق شہرمیں گذشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والے مون سون سسٹم کے اثرات کے سبب اگلے 3روزکے دوران موسم جذوی اورمکمل ابرآلود رہنے جبکہ شام اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور پھوار ہوسکتی ہے۔







