
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خاران کی رہائشی 2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے 8 ماہ میں رپورٹ ہونے والا یہ 12 واں کیس ہے۔
حالیہ پولیو کیسز کے پیشِ نظر 9 تا 15 ستمبر ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔
نیشنل ا ای او سی نے والدین سے گزارش کی ہے کہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔







