
عالی عدلیہ کا قادیانیوں کی تبلیغ کے حوالے سے فیصلہ آئین کیخلاف اور متنازعہ ہے۔ ملک کسی مذہبی انتشار اور فسادات کا متحمل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اپنا فیصلہ واپس لے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ
لاہور ( خبر نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ ختم نبوتﷺ مسلمانوں کے ایمان کی اساس اور ریڈلائن ہے۔آئین پاکستان کے مطابق قادیانی اپنی مذہبی تبلیغ کسی صورت بھی نہیں کرسکتے۔ عالی عدلیہ کے تین3رکنی بینچ کا قادیانیوں کی تبلیغ کے حوالے سے فیصلہ آئین کیخلاف اور متنازعہ ہے۔ جماعت اسلامی 3رکنی بینچ کے قادیانیوں کی تبلیغ سے متعلق نکتے کی شدیدمخالفت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس فیصلہ پر فوری نظر ثانی کی جائے اور فیصلہ واپس لیا جائے۔ موجودہ حالات میں ملک کسی مذہبی انتشار اور فسادات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے قادیانیوں سے متعلق فیصلہ انتہائی متنازعہ اور مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کرنے والا ہے۔ قادیانیوں سے متعلق آئین پاکستان میں واضح ہے کہ انھیں بے لگام مذہبی آزادی حاصل نہیں، قادیانی جھوٹی نبوت کی تبلیغ اورنانہاد تفسیر قرآن کی آڑ میں عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کر رہے ہیں جو کسی صورت کسی بھی مسلمان کو قبول نہیں۔







