پاکستانسٹیسیاستصحت

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)، میو ہسپتال کی کاوشوں سے OPTHALMIC YAG LASER کا افتتاح*

ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد معین پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)، میو ہسپتال لاہور اور FRED HOLLOWS FOUNDATION کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

لاہور (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ میڈم سروش فاطمہ شیرازی نے باہمراہ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محترم جناب عثمان غنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ محترم جناب سہیل سکندر، پرنسپل کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد معین ، محترم جناب فاروق اعوان کنٹری ڈائریکٹر ایف ایچ ایف، ڈاکٹر اقبال جاوید ڈائریکٹر کمیونٹی نے FRED HOLLOWS FOUNDATION (آسٹریلیا) کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کو کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)، میو ہسپتال کی کاوشوں سے عطیہ کی گئی OPTHALMIC YAG LASER آئی مشین جسکی مالیت *90 لاکھ روپے ہے کا افتتاح کیا.*

⬅ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد معین پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)، میو ہسپتال لاہور اور FRED HOLLOWS FOUNDATION کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ اس مشین سے ضلع خوشاب کی عوام کو آنکھوں کک جدید طریقہ علاج کے لیے دور دراز جانے کی ضرورت در پیش نہیں آئے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے-

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ محترمہ میڈم ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب محترم جناب محمد اشفاق ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب محترم جناب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ، سابق آئی چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمود احمد زبیری، صدر پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر فضل خان نیازی ، ہیڈ آف میڈیسن ڈاکٹر ربنواز راجہ ، آئی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی ، ڈاکٹر بلال شاہد، این ایم ایس آفیسرز موجود تھے اور تقریب کے اختتام پر فاؤنڈیشن کی جانب سے آفیسرز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button