پاکستانسٹیسیاست

سردار تنویر آزادکشمیر میں پاکستانیت کے علمبردار ہیں: شوکت ورک

انہوں نے نظریات کی کاری ضرب سے منافرت اور صوبائیت کا تابوت نابود کردیا

لاہور ( خبر نگار ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ(رجسٹرڈ) کے بانی ٹرسٹی، جنرل سیکرٹری اور سماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے سابق منتخب وزیراعظم سردار تنویرالیاس خان آزاد کشمیر میں روحانیت اور پاکستانیت کے علمبردار ہیں،وہ جس موثر اورمنظم اندازکے ساتھ جنت نظیر وادی کشمیر میں قومیت کوفروغ دے رہے ہیں وہ مستحسن اقدام ہے،انہوں نے نظریات کی کاری ضرب سے منافرت اورصوبائیت کاتابوت نابود کردیا۔وہ کشمیریوں کے حقوق پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔ غیورکشمیریوں کا دل مادروطن پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ سردارپیلس راولاکوٹ میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردارتنویرالیاس خان کی طرف سے اپنے اعزازمیں عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ نفاق کاایجنڈا وفاق کیلئے ناسور ہے،کشمیریوں سمیت پاکستانیوں نے دشمن ملک کاپروپیگنڈا مسترد کردیا۔ کشمیرمیں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے بعد دشمن ملک نے پاکستانیوں کوناامید اورمایوس کرنے کیلئے پاکستان کیخلاف میڈیاواراورجھوٹ کاسہارا لیاجس کوکاؤنٹر کرنے کیلئے سردارتنویرالیاس خان میدان میں اترے اورانہوں نے مادروطن کے77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے راولاکوٹ کے میجرصابرشہید اسٹیڈیم میں بعنوان "ہم ہیں پاکستان” تاریخی اجتماع میں استحکام پاکستان اورافواج پاکستان کے حق میں قراردادیں پاس کرتے ہوئے دشمن کواس کے مذموم منصوبوں اورارادوں میں بری طرح فیل کردیا۔ اتفاق سے میں سردارتنویرالیاس خان کی زیرصدارت تاریخی عوامی اجتماع کاچشم دید گواہ ہوں،میں نے وہاں کشمیریوں کے مادروطن پاکستان اورافواج پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کے شاندار مظاہرے دیکھے ہیں۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button