
میڈیکل اور بزنس ایجو کیشن کے طلباو طالبات کو 11 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائدتعلیمی وظائف جاری، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تعلیم دوست ویژن کے تحت ترجیحی اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ریکارڈ وظائف جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل ڈگری پروگرامز کے 277 طلبا و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی کیلئے 09 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی، یہ رقم ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو تعلیمی واجبات کیلئے دی گئی ہے۔ اسی طرح بزنس ایجوکیشن کی ڈگریوں میں زیر تعلیم 220 طلبا و طالبات کو 01 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد سکالرشپس جاری کئے گئے، دونوں کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد رقم طلبا و طالبات کو دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کانسٹیبلری کی ویلفیئر برانچ ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اولین ترجیح ہے، سکالرشپس میں کمی نہیں آئے گی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ فیسوں میں سہولت کیلئے متعدد کالجز و اداروں کے ساتھ ایم او یوز بھی سائن کئے گئے ہیں، ہونہار بچوں کیلئے فارن سکالرشپس جاری اور کیرئیر ڈویلپمنٹ میں مکمل راہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔







