پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان کاایران میں پاکستانی زائرین بس حادثے پر اظہارِافسوس،جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت۔

لوگوں کے مسائل کا حل اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان کی متعلقہ حکام کو ہدایت

قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان کا گورنر ہاؤس میں اپنے حلقے کی عوام سے ملاقات۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو بھی قدم اٹھانا پڑا اٹھائیں گے۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان

لاہور (خبر نگار) قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے گورنر ہاؤس میں اپنے حلقے کی عوام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے عوام کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو بھی قدم اٹھانا پڑا اٹھائیں گے۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف، مہنگائی میں کمی اور عوام کی زندگیوں کو آسان بنانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب کی طرز پر دیگر صوبے بھی عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دے سکتے ہیں۔ عوام کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا حل اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں، ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کے مسائل حل ہوں۔ بعدازاں قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button