
حکمرانوں کے ریلیف کے دعوؤں کے باوجود جولائی کے بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے من پسند پروجیکٹ پر قوم کا پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ
لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 28 اگست کی ملک گیر ہڑتال عوام کے جذبات کی ترجمانی ہوگی۔ غریب کے بچوں کے منہ کا نوالہ چھین کر حکمرانوں کو عیاشیوں کی اجازت ہرگز نہیں گے۔ حکمرانوں کے ریلیف کے دعوؤں کے باوجود جولائی کے بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، جولائی کے بلوں میں بھی اوور بلنگ کرکے مرے کو مزید مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لوگ پہلے ہی گھروں کی قیمتی اشیاء بیچ کر گذشتہ مہینوں بجلی کے بل ادا کرتے رہے ہیں اب مزید عوام کے پاس بجلی کے بھاری بل ادا کرنے کی سکت نہیں رہی اور لوگوں کی قوت برادشت جواب دیگی ہے۔28 اگست کو لوگ پہیہ جام ہڑتال کے ذریعے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ملک بھر میں ریکارڈ کروائیں گے۔ حکومت کے پاس ایک ماہ ٹائم باقی ہے اگر عوام کو مستقل بنیادوں پر ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو حکمرانوں کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملی گی۔ حکومت ہوش کے ناخن لے عوام کے مفادات کیلئے ریلیف بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرے، چند مہینوں کی بجلی پورا سال مستقل ریلیف دے، تاجروں کے ماہانہ ایڈوانس ٹیکسز سسٹم کو ٹھیک کرے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ختم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 28 اگست ملک گیر ہڑتال کی تیاریوں کے سلسلے میں ذمہ داران کے اجلاس اور مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔







