پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

انجمن تاجران کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی پریس کلب میں کراچی کی تمام تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت کی طفل تسلیاں اور جھوٹے دعوے تاجروں کو مرغوب نہیں کر سکتے۔ ملک بھر کے تاجروں کے تحفظ اور معیشت کی بہتری کے لیے ہڑتال کامیاب کریں گے۔

کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ تاجروں نے ملکی معیشت کو پروان چڑھانے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے، جب تک تاجر دوست اسکیم ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا، تب تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی اور نہ ہی مذاکرات کیے جائیں گے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button