
ملتان(خبر نگار) ویمن یونیورسٹی ملتان میں دو کروڑ 48 لاکھ مالیت سے جدید سہولیات پر مبنی لائبریری بلاک ایکسٹنشن بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی کچہری کیمپس میں جدید لائبریری بلاک کی تعمیر مکمل ہوگئی جس پر دو کروڑ 48لاکھ لاگت آئی ہے جدید لائبریری بلاک میں تین فلور بنائے گئے ہیں جن میں کتب خانے، سٹاف آفسز کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر لیب کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہیں افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ لائبریرین گل ناز بتول، سمیرا رسول ، اساتذہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بلڈنگز ملتان کے سب انجینئر محمد طاہر نے بتایا کہ یہ بلاک ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کے پراجیکٹ ” بلڈنگ ویمن یونیورسٹی” کے تحت مکمل کیا گیا ہے
یہ لائبریری 7000sq ft ایریا پر مشتمل ہے جس میں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان میں معیاری ریسرچ کی متعدد سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور ڈیجیٹل لائبریری سے ان سہولتوں میں نکھار آئے گا ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے ، خوشی کی بات ہے کہ ویمن ویونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کو اپنی طالبات تک پہنچا رہی ہے تحقیق اور درس وتدریس میں کتاب کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں روائتی لائبریری کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل لائبریری قاری کا کتاب سے تعلق برقرار رکھ سکتی ہے طالبات کوکتاب دوست بنایا جائے تاکہ وہ تحقیق کے میدان میں شاندار کامیابیاں سمیٹ سکیں ۔








This web site is really a walk-through for all of the info you wanted about this and didn’t know who to ask. Glimpse here, and you’ll definitely discover it.
I really like your writing style, wonderful info , appreciate it for posting : D.
**mitolyn reviews**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.
blackjack promotions login
References:
raindrop.io