پاکستانتازہ ترینسیاست

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے جنرل لی چیاؤمنگ کو نشان امتیاز ملٹری عطا

اس حوالے سے ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں انعام تفویض کیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت ملکی سول اور فوجی قیادت اور چینی وفد اور چینی حکام بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کے بعد شرکا کو بتایا گیا کہ چینی جنرل لی چیاؤنگ 40 برس سے فوج میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں، انہوں ںے خطے کے امن، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کردار ادا کرنے کی خدمات انجام دی۔

چینی جنرل کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کے سینے پر تمغہ نشان امتیاز ملٹری لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button