پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

شریف خاندان کی آئی پی پیز کیپسٹی چارجز چھوڑ دیں بل کم ہوجائیں گے، حافظ نعیم الرحمن

لاہور میں پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پیز کو نہیں پال سکتے۔ شریف خاندان اور منشا گروپ کی آئی پیز سالانہ کیپیسٹی چارجز چھوڑ دیں تو بل کم ہوجائیں گے۔

مزید کہنا تھا کہ کل ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ کسی مارکیٹ کو 30 تو کسی کو 40 ہزار روپے ٹیکس کو قبول نہیں کریں گے۔ حکومت کہتی ہے کہ ہڑتال سے کاروبار خراب ہوجائے گا وہ تو پہلے ہی خراب ہے۔ معیشت خود حکومت تباہ کر رہی ہے۔ احتجاج کی کوشش سے حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔  بھرپور ہڑتال ہوگی پھر تاجروں سے مشاورت کریں گے اگر ریلیف نہیں ملے تو آگے بھی ہڑتالیں کریں گے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچوں کے لیے ہم نے آواز اٹھائی ہے۔ کسی کو بھی بلوچوں کا نام استعمال کرکے بھارت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

6 Comments

  1. Its like you read my mind! You appear to know so much about this, like you wrote the book in it or something. I think that you can do with a few pics to drive the message home a little bit, but instead of that, this is fantastic blog. A fantastic read. I’ll certainly be back.
    best anti-inflammatory pills

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button