پاکستانتازہ ترینسٹی

بولان: پل کی تباہی سے ماہانہ 4 کروڑ روپے کا نقصان ہو گا، ریلوے حکام

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے علاقے دوزان کے قریب تخریب کاری میں تباہ ہونے والا پل 100 سال پرانا تھا، اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تخریبی کارروائی کی گئی، جس سے سرکاری املاک کے ساتھ ساتھ دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

بولان کے علاقے کولپور اور دوزان ریلوے اسٹیشن کے درمیان میں انگریز دور حکومت میں تعمیر ہونے والے پل کو بھی بارودی مواد سے اڑا دیا گیا، کوئٹہ کا بلوچستان کے دیگر شہروں سمیت پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے بذریعہ ٹرین رابطہ منقطع ہے۔

عمران حیات نے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوسکی، پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو سکھر ریلوے اسٹیشن سے واپس کر دیا گیا، اسی طرح کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل بھی رک گئی ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین سروس معطل ہونے سے روزانہ کی بیناد پر تقریبا 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوتا ہے اور بولان میل کے متاثر ہونے سے ماہانہ ایک کروڑ روپے نقصان کا خدشہ ہے۔

پل کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگاتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ایسے میں اگر ایک ماہ تک دونوں ٹرین سروسز معطل رہیں تو ماہانہ 4 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگا۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کلئیرنس دی تو ٹرینوں کو مچھ سے چلایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button