
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیرا میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 20 اگست سے آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 اور 29 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور فتنہ الخوارج کے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اب تک 37 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا جبکہ 14 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔







