انٹر نیشنلتازہ ترین

نیتن یاہو گرفتار افراد کی واپسی کیلئے حماس سے معاہدے پر زور دیں: اسرائیلی وزیردفاع

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایکس پر بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ نے کہا کہ مغویوں کے لیے بہت تاخیر ہوگئی ہے جو بے گناہ مارے گئے ہیں، جو مغوی حماس کی حراست میں ہیں انہیں گھر واپس آجانا چاہیے۔

اسرائیل کی کابینہ کی جانب سے غزہ کی جنوبی سرحد پر فوجی تعینات رکھنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سیکیورٹی کابینہ فوری اجلاس بلائے اور جمعرات کو کیا گیا فیصلہ واپس لیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیتن یاہو کی جانب سے مصر سے غزہ جانے والی راہداری پر فوجی تعینات رکھنے کا فیصلہ مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button