پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

کراچی: کنویں میں گر کر 2 بچے اور نوجوان جاں بحق

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گارڈن کے علاقے میں 2 بچوں کے کنویں میں گرنے کی اطلاع پر بچوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، مگر پانی میں ڈوب کر دونوں بچے اور انہیں بچانے کے لیے کنویں میں اترنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے سنی اپارٹمنٹ کے رہائشی تھے جو کرکٹ کھیلتے ہوئے سو فٹ گہرے کنویں میں جاگرے۔  انہیں کنویں میں گرتا دیکھ کر ایک نوجوان انہیں بچانے کے لیے کنویں میں اترگیا مگر تینوں کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق مجموعی طور پر پانچ گھنٹے سے زائد ریسکیو آپریشن جاری رہا، کنویں میں زہریلی گیسیں ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button