پاکستانتازہ ترینسیاست

6 ستمبر کی عام تعطیل نہیں، وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے، وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل تھیں کہ حکومت نے 6 ستمبر 2024 بروز جمعے کو یوم دفاع کی مناسبت سے عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button