پاکستانسٹی

محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام جلد ہی پورے پنجاب میں "صفائی نصف ایمان” مہم شروع کر رہے,ابراہیم حسن مراد

نگران وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد سے آل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن فیروز پور روڈ کے ایک 30 رکنی وفد نے منسٹرز بلاک میں ان سےملاقات کی۔ تاجروں نے مال روڈ پر آئے روز احتجاجی مظاہروں، تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
وزیر بلدیات نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات کی تمام خدمات تک عوام کی آسان رسائی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ
شہر بھر سے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے لیے پہلے ہی محکمہ کو ہدایات دی جا چکی ہیں ۔ ابراہیم حسن مراد نے بتایا کہ محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام جلد ہی پورے پنجاب میں "صفائی نصف ایمان” مہم شروع کر رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو ڈیجیٹائز کر کے "بلدیہ آپ کی” کے نام سے ایپ شروع کی جا رہی ہے ۔وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات سے متعلق عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لیے”ای کچہری” ایپ کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے۔ تاجر راہنماؤں نے محکمہ بلدیات کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر ابراہیم حسن مراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں بھر پور صفائی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے وزیر بلدیات کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی خدمات میں بہتری لانے کے لیے وہ ان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button