سٹی

7 تحصیلوں میں مردم شماری کیلئے مجموعی طور پر 3 ہزار 972 ٹیبلٹس تقسیم کا عمل جاری۔

ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے لاہور کی ضلعی انتظامیہ بھرپور متحرک۔

لاہور (خبر نگار) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ اب تک تحصیل سٹی میں 1271، کینٹ 168، کنٹونمنٹ میں 253 ٹیبلٹس تقسیم کیے جائیں چکے ہیں اورتحصیل ماڈل ٹاؤن 808، شالیمار 725، جبکہ رائے ونڈ میں 382 ٹیبلٹس دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کنٹونمنٹ میں تقسیم کا عمل 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تحصیل رائے ونڈ میں 92، لاہور سٹی 86، والٹن کنٹونمنٹ میں 85 فیصد مکمل ہو گیا ہے اورماڈل ٹاؤن میں 71، لاہور کینٹ اور شالیمار میں 75 فیصد ٹیبلٹس تقسیم کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آن لائن مردم شماری کی 100 فیصد کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے افسران خود فیلڈ میں کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے متعلقہ افسران کو بقیہ جدید ٹیبلٹس کی حوالگی کا عمل تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ دو دن میں ٹیبلٹس تقسیم کا ہدف 100 فی صد مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button