پاکستانجرم و سزا

ایک ماں کو دو بیٹوں سمیت تیزاب گردی کے ذریعے ہلاک کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔

سر داری اور وڈیرہ شاہی نے طاقت کے بل پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
ایک ماں کو دو بیٹوں سمیت تیزاب گردی کے ذریعے ہلاک کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔
بلوچستان واقعے میں ملوث بااثر وزیر اور سہولت کاروں ملزمان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
بلوچستان میں ایک مظلوم خاندان پر قیامت گزر گئی نااہل حکمرانوں نے کوئی مذمتی بیان بھی جاری نہیں کیا۔
ملک میں حقیقی تبدیلی آئین و قانون کی بالا دستی اور عدل و انصاف کے قیام کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔
جب تک مظلوم کو انصاف نہیں ملیگا اور ظالم انجام تک نہیں پہنچیں گے معاشرہ اللہ کی ناراضگی، بے چینی اور بے سکونی کا شکار رہے گا۔
پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ،عامرنثار خان، سیم اسلم قریشی، ربیعہ طارق اورعظمی عمران و دیگر قائدین کا خطاب
لاہور (خبر نگار) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ماں اور دو بیٹوں کے تہرے قتل کیخلاف جماعت اسلامی خواتین لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور کے باہر احتجاجی مظاہرہکیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ناظمہ وسطی پنجاب ربیعہ طارق اور ناظمہ خواتین لاہور عظمی عمران نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین، بچوں اور قائدین نے تہرے قتل کے مرکزی ملزمان کو فوری سزا دینا کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، وسیم اسلم قریشی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ایک ماں کو دو بیٹوں سمیت تیزاب گردی کے ذریعے ہلاک کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔ مظلوم خاندان کیساتھ شرم ناک اور اندوہناک واقعہ انصاف نفاذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پاکستان میں امن اورقانون نافذ کرنے والے تین بڑے ادارے 3 ہزار ارب عوام سے وصول کررہے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے یہ بڑے اداریعوام کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ بلوچستان میں ایک مظلوم خاندان پر قیامت گزر گئی نااہل حکمرانوں نے کوئی مذمتی بیان بھی جاری نہیں کیا۔بلوچستان واقعے میں ملوث بااثر وزیر اور سہولت کاروں ملزمان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ ملک کے اندر امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہے۔یکساں قوانین نہ ہونے کی وجہ سے بارکھان کے خاندان کو سالوں تک ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ ملک بھرمیں آج بھی کئی سینکڑوں خاندان جاگیرداروں اور وڈیروں کے ظلم و بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہو ر نے مزید کہا کہ قرآن و سنت کا نظام ہی عام آدمی کے مال وجان کا تحفظ کرسکتا ہے۔ ملک کا آئین اور قانون کسی جاگیرداروں اور وڈیروں کے گھر کی لونڈی نہیں۔ پاکستان کی عدالتوں کو قرآن و سنت کے مطابق فیصلے کرناہوں گے۔تب ہی ملک میں امن و امان کی صورتحال قائم ہوگی۔ جماعت اسلامی ملک میں قرآن و سنت کے نظام کی جدوجہد کررہی ہے۔ ملک میں حقیقی تبدیلی آئین و قانون کی بالا دستی اور عدل و انصاف کے قیام کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ اس موقع پر ناظمہ وسطی پنجاب ربیعہ طارق اورناظمہ خواتین لاہور عظمی عمران نے کہا کہ سر داری اور وڈیرہ شاہی نے طاقت کے بل پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ بلوچستان میں خاتون اور اسکے بچوں کاقتل کھلی سفاکی ہے۔ بلوچستان میں خاتون اور بیٹوں کا قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دینے کی لرزہ خیز واردات انتہائی شرمناک ہے۔ سرداروں وڈیروں کا عام شہریوں کے ساتھ فرعونیت پر مبنی رویہ ساری حدیں پار کر چکا۔ جب تک مظلوم کو انصاف نہیں ملے گا اور ظالم اپنے انجام تک نہیں پہنچیں گے معاشرہ اللہ کی ناراضگی، بے چینی اور بے سکونی کا شکار رہے گا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ظالم جابر وڈیروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں جکڑ کر عبرتناک انجام سے دوچار کرنا چاہیے۔قائدین نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لوگوں کو ان حاکموں اور جھوٹے خداؤں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی بندگی میں لانے کی جدوجہد کررہی ہے۔آج سفاکی بھرے اس سانحے کے خلاف ہم خواتین مظلومین کے ہمراہ کھڑے ہیں۔عوام اس کوشش میں جماعت اسلامی کی نڈر بے باک اور خدا خوف قیادت کاساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button