سٹی

کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے جاری ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کیلئے نئے اقدامات اٹھاتے ہوئے مانیٹرنگ کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے جاری ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کیلئے نئے اقدامات اٹھاتے ہوئے مانیٹرنگ کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈیجیٹل مانیٹر سسٹم کے ذریعے جاری ترقیاتی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ ترقیاتی سکیم کی منظوری یا جائزہ اجلاس کے دوران ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے ہوگا۔ نگران سیٹ اپ میں صرف جاری ترقیاتی سکیم کا جائزہ ہوگا۔ نئی سکیم الیکشن کمیشن کے فریم ورک کے مطابق ہوگی۔ جاری ترقیاتی سکیم کو ریوائز کرنے سے پہلے ہر رویژن کی قبل و بعد کی تصاویر منسلک کرنا لازمی ہوگا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ جس علاقے کی سکیم ہوگی۔ وہاں کے شہریوں سے عوامی فیڈبیک لیا جائیگا۔ ڈویژنل ورکنگ کی کمیٹی سکیم کے متعلق کسی بھی شہری کو فون کرکے اطمینان کرے گی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے ڈویژنل ورکنگ کمیٹی میں جاری ترقیاتی سکیموں کو ریوائز کیا۔ سبزہ زار کالج لاہور کے بی ایس بلاک کی تعمیر، ایسوسی ایٹ کالج ننکانہ صاحب کی جاری ترقیاتی سکیموں کو ریوائز کرکے کام معیار کیمطابق جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت ہے کہ سکیم کی سو فیصدتکمیل و اطمینان کے بعد دستخط کریں۔ ٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button