سٹی

جوبلی ٹاون نے فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سے 30لاکھ ،واپڈا ٹاون سےایکوافائر کی مد میں 18 لاکھ ،انفراسٹرکچر چارجز کی مد میں 20لاکھ ریکور کر لیے68 لاکھ کا چیک ایم ڈی واسا غفران احمد کو پیش کر دیا۔

لاہور( سپیشل رپورٹر)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقادواسا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی و سیوریج کے مستقبل کےمنصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااس کے علاوہ جوبلی ٹاون کے ریونیو کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے مستقبل میں پانی و سیوریج کے منصوبوں کو واسا ماسٹر پلان کو مدنظر رکھ کر بنانے کی ہدایات کیں۔علاوہ ازیں تمام پرانی پانی و سیوریج لائنوں کو تبدیل کرنے کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کرنے کے احکامات بھی دیے۔تمام ڈائریکٹرز اپنے ٹاؤنز کا سروے کریں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے سفارشات پیش کریں۔ایم ڈی واسا غفران احمدنے تمام ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو کو نادہندگان کے علاقوں میں کیمپس لگانے کی ہدایات دیں ایم ڈی واسا کا مزید کہنا تھا کہ تمام نادہندگان کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے۔ ڈی ایم ڈی میاں منیر ڈپٹی ڈائریکٹر جوبلی ٹاون منیر افضل نے ایم ڈی واسا غفران احمد کو 68 لاکھ کا چیک پیش کیا۔ جوبلی ٹاون نے فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سے 30لاکھ ،واپڈا ٹاون سےایکوافائر کی مد میں 18 لاکھ ،انفراسٹرکچر چارجز کی مد میں 20لاکھ وصول کر لیے۔ اس اجلاس میں ڈی ایم ڈی آپریشن عبدالکریم ،ڈی ایم ڈی انجینئرنگ حافظ اعجاز رسول، ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر میاں منیر، ڈائریکٹر عبدالطیف ،عدیل شریف شریک اس کے علاوہ حافظ راحیل اشرف ،ریاض ولیم،میاں حامد لعل،شاذل وقار،فیصل خرم ،سہیل سندھو،سلمان نثار ،غفران احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو منیر افضل سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button