پاکستانسٹی

زاہد رفیق بھٹی صدر منتخب جبکہ خاور بیگ جنرل سیکرٹری بن گئے

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن ۔۔
زاہد رفیق بھٹی صدر منتخب جبکہ خاور بیگ جنرل سیکرٹری بن گئے
الیکشن کمیٹی کے چیئرمین دین محمد درد نے الیکشن نتائج کا اعلان کیا
پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ سیکرٹری جنرل ارشد انصاری ۔ نائب صدر نعیم حنیف اور ممبران فیڈرل ایگزیکٹو کونسل قمرالزمان بھٹی سعید اختر، گوہر بٹ، رانا شفیق پسروری کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن 2023 کے لئے
زاہد رفیق بھٹی پی یوجے کے صدر منتخب ہوگئے ۔ان کے مقابلے میں موجود تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی وآپس لے لئے جبکہ باقی تمام نشستوں پر بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وآپس ہوگئے جس کے باعث الیکشن کمیٹی کے چیئرمین دین محمد درد اور ممبران کمیٹی رفیق خان ،آصف سہیل اور حسنین الرحمن قریشی نے پی یوجے کی نومنتخب باڈی کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق پی یوجے کے الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کا اجراء 17 فروری کو ہوا جبکہ کاغذات نامزدگی 18 فروری کو جمع ہوئے جن میں صدر کی نشست پر 5 امیدوار نے اپنے کاغذات جمع کروائے جبکہ چار امیدواروں کی طرف سے کاغذات کی وآپس لئے جانے کے باعث کیپیٹل ٹی وی کے زاہد رفیق بھٹی صدر منتخب قرار دے دئیے گے ۔اسی طرح نائب صدر کی دو نشستوں کے لئے 11 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تاہم باقی امیدواروں کے کاغذات وآپس لئے جانے کے باعث دی نیوز عامر ملک ۔ نائب صدر اور نوائے وقت کے خاور عباس سندھو نائب صدر منتخب قرار دے دئیے گے ۔اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر 6 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے اور باقی پانچ امیدواروں کے کاغذات وآپس لئے جانے کے باعث خاور بیگ کو ایک مرتبہ پھر جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر 5 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے تاہم تین امیدواروں کی طرف سے کاغذات کی وآپسی کے بعد روزنامہ خبریں کے حسنین اخلاق جوائنٹ سیکرٹری اور 21 k کے ریاض ٹاک جوائنٹ سیکرٹری منتخب قرار پائے۔ جبکہ خزانچی کے لئے تین امیدوار تھے تاہم دو امیدواروں کی طرف سے کاغذات کی وآپسی کے بعد مدثر خان خزانچی منتخب ہوگئے .اسی طرح ایگزیکٹو کونسل کے 10 نشستوں کے لئے 13 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے اور تین امیدواروں کی طرف سے کاغذات کی وآپسی کے بعد باقی تمام 10 امیدوار ممبران ایگزیکٹو کونسل قرار دئیے گئے جن میں عتیق شاہ، ارشاد آمین، حسنین ترمذی، شہزاد فراموش،رانا ذوالفقار، غلام مرتضی باجوہ، ثاقب بٹ، کامران ارشد، سعید ورک، اور خالد منصور منتخب قرار دئیے گئے ۔ پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری ،نائب صدر نعیم حنیف اور ممبران ایف ای سی قمرالزمان بھٹی، گوہر بٹ ،سعید اختر اور رانا شفیق پسروری نے نومنتخب باڈی کو مبارک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے نئی منتخب قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لئے کام کرئے گی۔ اس موقع پر سینئر صحافی اور لاہور پریس کلب اور پی ایف یوجے کے سابق قائدین جاوید فاروقی،افضال طالب ،شفیق اعوان ،تمثیلہ چشتی، ذوالفقار علی مہتو، احسن ضیاء، رانا شہزاد ، اعجاز حفیظ خان ، پرویز الطاف ،عمران شیخ،عامر سلامت ، صلاح الدین بٹ، وسیم نیاز سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button