اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں کل ملا کر سو سوا سو افراد ہیں ان میں سے بھی اسی فیصد کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیں، تمام افراد کو تیس تیس دن کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، آپ جیل میں جانا چاہتے تھے تو آپ کو جیل بھیج دیا، آپ کو جیلوں کی سیر کرارہے ہیں تاکہ آپ جیلوں کے حالات سے واقف ہوجائیں، پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے اور اس کے بعد لاہور اور پنڈی کے شہروں کی جیلیں بھری جائیں گی۔
پی ٹی آئی کے صرف 100 لوگوں نے گرفتاری دی اس میں سے بھی 80 فیصد رہائی چاہتے ہیں، رانا ثنا
وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ایم ایل کی پوزیشن آج بھی پنجاب میں بہت بہتر ہے، اگر ہم امیدواروں میں تبدیلی کریں تو نشستیں جیت سکتے ہیں، پارٹی کو سفارشات پیش کریں گے فیصلہ پارٹی قیادت کو کرنا ہے۔