پاکستانتازہ ترین

رانا ثناءاللہ کان کھول کے سن لو تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی,ڈاکٹر یاسمین راشد کی وارننگ

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل بھرو تحریک کے اگلے مرحلے میں گوجرانوالہ میں گرفتاری پیش کرنے والے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کان کھول کے سن لو تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جو مرضی کرلو تحریک انصاف کے کارکنان ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کو رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کرنے والوں کو چیئرمین عمران خان کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتی ہوں کارکنان پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی ہے گرفتار کارکنوں کا خیال رکھیں گے تحریک انصاف ملک میں آئین کی پاسداری قانون کی حکمرانی اور صاف اور شفاف انتخابات کے لیے پرامن تحریک چلا رہی ہے رانا ثناء اللہ تمہاری جیلیں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کم پڑ جائے گی عمران خان گولیاں کھانے کے باوجود امپورٹڈ حکمرانوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے حکمرانوں نے اپنی کرپشن کو بچانے کی خاطر بدترین مہنگائی سے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ملک پر قبضہ مافیا مسلط ہے عوام کی طاقت سے اس معافیہ سے قوم کو نجات دلائیں گے

گوجرانوالہ میں چئیرمین عمران خان کی کال پر صدر سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد،
سٹی صدر خالد عزیز لون اور ضلعی صدر میاں محمد ارقم خان کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان نے امپورٹڈ حکومت کی فسطائیت،معاشی بدحالی اورلاقانونیت کے خلاف گرفتاریاں پیش کی ، گرفتاری پیش کرنے والوں میں
چوہدری عمران الله سابق ایم این، سابق ایم پی اے چوہدری ظفر الله چیمہ،
ڈاکٹر عامر علی حسین امیدوار این اے 75، نزر محمد گوندل سابق ایم این اے ، چوہدری رضوان مصطفی سیان امیدوار پی پی 61 ، باو محمد اکرام مہر پی پی 61 ، میاں حسن یوسف پی پی 54 ، چوہدری محمد الیاس گجر پی پی 63 ، محمد سعید بھلی ایڈووکیٹ سمیت
سینکڑوں کارکنان شامل ہیں اس موقع پر کارکنان کا جوش وخروش دیدنی تھا پُرجوش کارکن فاشسٹ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے سٹی سیکٹرٹریٹ لون ہاوس سے سنٹرل جیل کے مرکزی گیٹ تک عوام کا سمندر تھا ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف گوجرانوالہ ڈویژن کے قائدین اور ہزاروں کارکنان کے جلوس کے ساتھ جیل کے مین گیٹ پر پہنچیں اس موقع پر جیل انتظامیہ کی گاڑیاں کم پڑ گئی،
ڈاکٹر یاسمین راشد کارکنوں کے نام لیکر جیل روانہ کرتی رہی اس موقع پر سٹی صدر خالد عزیز لون نے کہ جیل انتظامیہ کی گاڑیاں کم پڑ چکی ہیں مگر ہزاروں کارکنان ابھی تک جیل کے دروازے پر موجود ہیں، اج گوجرانوالہ نے ثابت کر دیا ہے کہ گوجرانوالہ تحریک انصاف کا قعلہ بن چکا ہے
اج جیل بھرو تحریک میں گوجرانوالہ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے نکل کر پھر ثابت کیا کہ گوجرانوالہ تحریک انصاف کا قلعہ ہے، نئے انتخابات تک یہ تحریک جاری رہے گی اس موقع پر تحریک انصاف
گوجرانوالہ ڈویژن کے قائدین، عہدیداران ، کارکنان اور ہزاروں شہری موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button