سٹی

موجودہ باڈی اب الیکشن میں منتخب ہونے کے بعد اپنے فرائض منصبی بہتر انداز سے نبھائیں گے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئیے اپنا دن رات ایک کریں گے,میاں محمد اصغر بھٹی

لاہور(خبر نگار) سینئر صحافی کالم نگار و صوبائی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی میاں محمد اصغر بھٹی کی جانب سے پنجاب یونین آف جرنلسٹ الیکشن 2023 کے لیئے صدر زاہد رفیق بھٹی اور دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری خاور بیگ سمیت دیگر تمام عہدیداران کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ باڈی اب الیکشن میں منتخب ہونے کے بعد اپنے فرائض منصبی بہتر انداز سے نبھائیں گے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئیے اپنا دن رات ایک کریں گے۔مثبت صحافت کو فروغ دیں گے اور کسی بھی قسم کی انتقامی سیاست کو بالائے تاک رکھتے ہوئے صرف اور صرف سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنے صحافی بھائیوں کی خدمت کریں گے اور امید ہے کہ وہ کسی بھی صحافی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ صدر زاہد رفیق بھٹی اور جنرل سیکرٹری خاور بیگ ٹریڈ یونین میں ہونے والے ڈھڑوں کو یکجا کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں بھی اپنا اہم رول ادا کرنے گے۔میاں محمد اصغر بھٹی نے تمام عہدیداران کو منتخب ہونے پر تمام عہدیداران کو دلی مباکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button