سٹی

یو ای ٹی لاہور ، ری پرو ڈیزائن پر لیکچر کا اہتمام ، طلبا کی کثیر تعداد شریک

لیکچر کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف پروڈکٹ اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن نے کیا
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف پروڈکٹ اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن نے ٹیٹرا پاک کے تعاون سے ری پرو ڈیزائن پر لیکچر کا اہتمام کیا ۔ پی آئی ڈیپارٹمنٹ نے ادارے سے فارغ التحصیل طالب علم علی مقصود کو طلبا کو لیکچر دینے کیلئے مدعو کیا ، علی نے مصنوعات اور صنعتی ڈیزائن کے شعبہ سے گریجویشن کیا اور انتہائی جوابدہی کے ساتھ صنعت میں کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ۔ وہ گذشتہ 8 برس سے ٹیٹرا پاک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ اس وقت وہ سینئر ڈیزائن اسٹوڈیو ایگزیکیو ہیں۔ انہوں نے پیکیجنگ کے عمل کی تکنیکوں کے بارے میں اپنے علم اور تجربہ طلبا کے سامنے رکھا ۔ علی مقصود نے سیشن 2020 کے کے ان طلبا کو لیکچر دیا ، جنہوں نے بین الاقوامی پیکیجنگ مقابلے سٹار پیک 2023 میں حصہ لیا ہے۔سپیکر نے اپنے لیکچر کا اختتام چیئرمین پی آئی ڈی ڈاکٹر عاطف بلال اسلم، ڈاکٹر سلمان اصغراور پروگرام کی آرگنائزر لیکچر ایمن امجد کا انہیں شعبہ میں مدعو کرنے اور صنعتی تعاون کے ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button