سٹیصحت

میعاری گوشت کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات کوشاں

میٹ سیفٹی ٹیم کا جمیل ٹاؤن میں بیف شاپ پر چھاپہ، 800 کلو غیر معیاری گوشت تلف
سوکڑے اور خون کی کمی کے شکار بیمار جانوروں کا گوشت موجودپایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
صوبہ بھر میں معیاری اور صحت بخش اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔مدثر ریاض ملک
لاہور (خبرنگار) میعاری گوشت کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی ٹیم نے جمیل ٹاؤن میں بیف شاپ پر چھاپہ مارتے ہوئے800 کلو غیر معیاری گوشت تلف کر دیا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے جمیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے سوکڑے اور خون کی کمی کے شکار بیمار جانوروں کا گوشت تیار کر کے فروخت کر نے پر کارروائی کرتے ہوئے 800کلو مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔کارروائی کے دوران فریزرز سے باسی بدبودار اور زائد المیعاد گوشت بھی برآمد کیا گیا۔مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ غیر معیاری گوشت گندے فرش پر رکھا ہوا تھا۔ مزید بات کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ مضر صحت بیمار گوشت کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے واضح کیا کہ لاغر، بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غیر معیاری خوراک کی عوام کو ترسیل کرنے والی صحت دشمن مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات سرگرم ہیں۔ ڈی جی فوڈ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں معیاری اور صحت بخش اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ خوراک سے وابستہ ہر کاروبار کو فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرنا لازم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button