جرم و سزاسٹیکاروبار

ملتان کی یوسف فلو ر ملز کے ٹرکنگ پوائنٹ پر ملازمین پر دوران ڈکیتی فائرنگ ،ایک ملازم جاں بحق دوسرا شدید زخمی

ڈکیٹ فلور ملز ملازمین سے 3لاکھ 4ہزار 2سو روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو کی افسوسناک واقعے کی پرزور مذمت

لاہور(خبرنگار) ملتان کی یوسف فلو ر ملز کے ٹرکنگ پوائنٹ پر ملازمین پر دوران ڈکیتی فائرنگ ،ایک ملازم جاں بحق دوسرا شدید زخمی ،ڈکیٹ فلور ملز ملازمین سے 3لاکھ 4ہزار 2سو روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے افسوسناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا ہے کہگزشتہ روز ملتان کی یوسف فلور ملز کے ٹرکنگ پوائنٹ پر دوران ڈکیتی ملازمین پرفائرنگ کے واقعے کی وجہ سے پنجاب بھر کی فلور ملنگ انڈسٹری میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نا مناسب حفاظتی انتظامات اور عدم توجہ کی وجہ سے یہ افسوسنا ک واقعہ پیش آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چند رو ز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری فوڈ کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا تھا جبکہ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر بھی پریس کانفرنس کے ذریعے ٹرکنگ پوائنٹ کے غیر محفوظ ہونے کا اظہار کر چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس افسوسنا ک واقعہ کے بعد ملتا ن کی فلور ملوں نے آج سے ٹرکنگ پوائنٹ پر آٹے کی سپلائی دینے سے انکار کر دیا ہے ، چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران پنجاب بھر میں فلور ملنگ انڈسٹری کو ڈکیتی کے درجنوں واقعات کا سامنا کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔چوہدری افتخاراحمد مٹو نے کہا ہے کہ سیکرٹری فوڈ فوری طور پر ٹرکنگ پوائنٹ بند کر کے متبادل ذرائع اختیار کریں،کیونکہ ملتان میں فلو ر ملز ملازمین کے ساتھ ہونے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد پنجاب بھر کی فلور ملز عدم تحفظ کا شکار ہیں،لہذا فوری طور پر اگر سیکرٹری فوڈ کی جانب سے عملی اقدامات نہ کئے گئے تو پنجاب بھرکی فلور ملز ٹرکنگ پوائنٹ پر آٹے کی سپلائی بند کرنے پر مجبور ہوگی۔ چیئرمین پنجاب فلور ملز چوہدری افتخار احمد مٹو نے ملتان کے افسوسناک واقعے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے فوری طور پر اپنے دفتر میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button