پاکستانکاروبار

قومیں محنت سے بنتی ہیں، ہمیں چیلنج قبول کرکے محنت سے ہی آگے بڑھنا ہے۔ایس ایم تنویر

روشن پیکیجز کے زیر اہتمام اینول سسٹین ایبلیٹی کانفرنس‘ سرکلر اکانومی ٹو ورڈز روشن پاکستان کا انعقاد، صوبائی وزیر صنعت وتجارت وتوانائی مہمان خصوصی تھے
درجہ حرارت میں اضافے سے ماحولیاتی و معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں، گزشتہ سال سیلاب سے پاکستان کو تقریباً 32ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ایس ایم تنویر
دنیانے اپنی ذمہ داری محسوس کرلی،ہم خوابِ غفلت میں ہیں، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے نیند سے بیدار ہونا ہوگا۔صوبائی وزیر
لاہور (خبر نگار)روشن پیکیجز کے زیر اہتمام ”اینول سسٹین ایبلیٹی کانفرنس‘ سرکلر اکانومی ٹو ورڈز روشن پاکستان“ رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویرنے اینول سسٹین ایبلیٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے سے ماحولیاتی و معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ سال سیلاب سے پاکستان کو تقریباً 32ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

دنیانے اپنی ذمہ داری محسوس کرلی جبکہ ہم خوابِ غفلت میں ہیں۔درجہ حرارت بڑھنے سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے ہمیں نیند سے بیدار ہونا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جنگلات کٹ رہے ہیں، گرین ایئریا کم ہورہا ہے جبکہ اربن نائزیشن بڑھ رہی ہے اور انفراسٹرکچر ناقص ہے۔ہماری کمزور معیشت کسی صورت وسائل کے ضیائع کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ قومیں محنت سے بنتی ہیں، ہمیں چیلنج قبول کرکے محنت سے ہی آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشن پیکیجز نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اچھی مثال قائم کی ہے۔ایسی کانفرنسیں آگاہی پھیلانے کے لئے ضروری ہیں۔
سی ای او روشن پیکیجز طیب اعجاز قریشی نے اپنے ادارے کے ترقی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لئے ہرایک کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہے۔ ویسٹ کو استعمال میں لاکر اربوں روپے بچائے جاسکتے ہیں۔ کانفرنس میں صنعت کاروں، متعلقہ کمپنیوں کے نمائندوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button