سٹی

پنجاب یونیورسٹی شعبہ کریمنالوجی طلباء کے وفدکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل اور ڈی ایس پی ریاض شاہد نے وفد کو مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی
سیف سٹیز 18 ہزار سے زائد مقدمات میں قانون نافذ کرنے اداروں کو ڈیجیٹل شواہد فراہم کر چکی ہے، توصیف صبیح گوندل
ویمن سیفٹی ایپ کی تشہیری مہم میں بھر پور کردار ادا کریں گے، طالبات
لاہور(خبر نگار)
پنجاب یونیورسٹی شعبہ کریمنالوجی کے طلباء کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں شعبہ کریمنالوجی کے اساتذہ اور 40 طلبا و طالبات شریک تھے۔تفصیلات کے مطابق دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل اور ڈی ایس پی ریاض شاہد نے وفد کو مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔طلبہ کو ماڈرن انویسٹی گیشن، کریمنل ریکارڈ اور ڈیٹا اینالیسز سینٹر بارے بتایا گیا۔وفد کو جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم، ای چالان سسٹم کی ورکنگ بارے بھی آگاہی دی گئی۔،

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے بتایا کہ سیف سٹیز 18 ہزار سے زائد مقدمات میں قانون نافذ کرنے اداروں کو ڈیجیٹل شواہد فراہم کر چکی ہے۔طلبہ کو انویسٹی گیشن اور تفتیش کے دوران درپیش مختلف چیلنجز بارے بریف کیاگیا۔وفد کو پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ اور استعمال بارے بھی بتایا گیا۔وفد نے پنجاب پولیس کا ویمن سیفٹی ایپ کو پولیس کا بہترین اقدام قرار دیا۔طالبات کا کہنا تھا کہ ویمن سیفٹی ایپ کی تشہیری مہم میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button