جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر کاایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے ساتھ اہم اجلاس

اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتار ی کے ٹارگٹ بارے باز پُر س،شوکاز نوٹسزووضاحتی لیٹرز جاری
اچھا کام کرنے والوں کو سر آنکھوں پر بٹھایا جائے گا۔
کارکردگی بہتر نہ کرنے والے سزاؤں کے لیے تیار رہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر
لاہور(خبرنگار)
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثرکی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں شہر کے کرائم اور اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتار ی کے ٹارگٹ بارے باز پُر س کی گئی۔ افضال احمد کوثر نے مسِ کنڈکٹ اور ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹسز جبکہ ایس ڈی پی اوز کو وضاحتی لیٹرز جاری کر دیئے۔ ایس ایچ اوز ڈیفنس اے، بی،فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی،سرور روڈ،برکی، ہئیر،ہڈیارہ،اقبال ٹاؤن،گلشن ِ اقبال،اچھرہ، شادمان، گلبرگ،غالب مارکیٹ،گارڈن ٹاؤن، لیاقت آباد، کاہنہ،نشتر کالونی،ریس کورس، سول لائنز، مغلپورہ، مزنگ، سمن آباد، ساندہ،رنگ محل،پرانی انار کلی،شفیق آباد،ٹبی سٹی،کوٹ لکھپت اور ایس ایچ او گڑھی شاہو کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔ اشتہاری وعادی مجرمان کے خلاف جاری مہم میں ناکامی پرڈی ایس پی ڈیفنس سرکل معظم علی اور ڈی ایس پی شفیق آباد کو وضاحتی لیٹر زجاری کئے گئے۔اچھی کارکردگی پرڈی ایس پی شمالی چھاؤنی میاں قدیر، ڈی ایس پی رنگ محل اوراے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو توصیفی لیٹر جاری کئے گئے۔ اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او غازی آبادعاطف ذوالفقار کو شاباش و انعام کا اعلان جبکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او زنواں کوٹ اورایس ایچ او شیرا کوٹ کو شاباش دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے پتنگ سازی و پتنگیں اُڑانے والوں اورکیمیکل ڈوربنانے والی فیکٹریوں و کارخانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔افضال احمد کوثر نے کہا کہ اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری سے کرائم خود بخود کنٹرول ہو جائے گا۔سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری وعادی مجرمان کی گرفتار ی یقینی بنائیں۔سماجی برائیوں، قمار بازی و منشیات فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا کام کرنے والوں کو سر آنکھوں پر بٹھایا جائے گا۔کرائم فائٹنگ میں لیڈ لیں،شریف اور مظلوم شہریوں کا سہارا بنیں۔ افضال احمدکوثر نے مزید کہا کہ نیک نیتی کے ساتھ میرٹ کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائیں۔کارکردگی بہتر نہ کرنے والے سزاؤں کے لیے تیار رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button