سٹی

پنجاب پولیس اور سپرئیر گروپ آف کالجز کے درمیان ایم او یو سنٹرل پولیس آفس میں سائن ہوگیا۔

پولیس شہداء کے بچوں کو سپریئر کالجز میں مفت جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈملازمین کے بچوں کو 50فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
لاہور (خبر نگار)
پنجاب پولیس اور سپرئیر گروپ آف کالجز کے درمیان ایم او یو سنٹرل پولیس آفس میں سائن ہوگیا۔
پولیس شہداء کے بچوں کو سپریئر کالجز میں مفت جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈملازمین کے بچوں کو 50فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا اور سپرئیر گروپ سے حامد یونس نے دستخط کئے۔
پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب
پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے سپرئیر گروپ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ حامد یونس،پراجیکٹ ڈائریکٹرسپیرئیر گروپ
لاہور28فروری-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس اورسپرئیر گروپ کے ساتھ مابین ہونے والا ایم او یو صوبے کے تمام پولیس ملازمین کیلئے خصوصی سہولت کا باعث بنے گا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ اس ایم او یو کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو سپریئر گروپ آف کالجز اور یونیورسٹی میں بالکل فری ایجوکیشن دی جائے گی جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈملازمین کے بچوں کو ایڈمیشن، ٹیوشن فیس اور دیگر اخراجات میں 50فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تمام اضلاع میں پولیس ملازمین کو ایم او یو بارے مطلع کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں سپرئیر کالج کے پرنسپلزکے ساتھ میٹنگز کریں اور فورس کو مطلع کرنے کیلئے تھانوں اور پولیس دفاتر میں فلیکسز لگوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنے پر سپرئیر گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین کیلئے سپرئیر گروپ آف کالجزکا یہ اقدام لائق تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سپرئیر گروپ آف کالجز کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت دستخط کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حامد یونس،پراجیکٹ ڈائریکٹرسپیرئیر گروپ نے پنجاب پولیس کے ساتھ ایم او یو کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا عمل بھرپور جانفشانی سے سر انجام دیتی ہے اور یہ امر باعث خوشی ہے کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے سپرئیر گروپ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ حامد یونس نے کہا کہ تعلیمی میدان میں سپرئیر گروپ آف کالجز پنجاب پولیس کے ساتھ ہے اور سپرئیر گروپ کے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹی میں پولیس ملازمین کے بچوں کو سکالرشپس سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے دوسروں کے شانہ بشانہ عملی زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی عمارہ اطہر اور سپیرئیر گروپ کی جانب سے حامد یونس کے علاوہ محمد ریاض، ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button