سٹیصحت

پولٹری سیکٹر کی مجموعی صورتحال کوبہتر بنانے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا: سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور

لاہور (خبر نگار)محکمہ لائیوسٹاک میں پولٹری مصنوعات کی صورتحال بارے اعلیٰ سطحی ویڈیولنک اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)اور ڈویژنل ڈائریکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کا کہنا تھا کہ پولٹری سیکٹر کی مجموعی صورتحال کو بہتر کرنا ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولٹری کی پیداوار سپلائی اور قیمتوں بارے مستند ڈیٹا کا حصول یقینی بنانا ہو گانیزپولٹری مصنوعات کی پیداواری استعداداور فورکاسٹنگ کیلئے میکا نزم تشکیل دیا جا رہا ہے۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات جاری کیں کہ پنجاب سے دیگر صوبوں کو بھیجی جانے والی پولٹری مصنوعات کاڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائے نیزڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سائنسی بنیادوں پر پولٹری کی قیمتوں کے تعین کیلئے میکانزم مرتب کریں۔سیکرٹری لائیوسٹاک کا مزید کہنا تھا کہ تمام پولٹری فارمز و فیڈ ملز کی جیو ٹیکنگ کی جائے گی نیز تمام غیر رجسٹر شدہ پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کی رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button