انٹر نیشنلسٹی

کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کے وفد کا پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے تجاویز تیار کی جا رہی ہیں،سسٹر سٹیٹس معاہدے سے باہمی تعلقات مضبوط ہونگے۔ چیف سیکرٹری
پنجاب حکومت کو تمام شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کریس آر ہولڈن
لاہور(خبر نگار)
کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriationکمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور حکام پر مشتمل وفد کا استقبال کیا۔

وفد کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ،آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں بارے بریفنگ دی گئی اور  کیلیفورنیا کی ریاست اور پنجاب حکومت  کے مابین دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ کیلیفورنیا کی ریاست اور پنجاب حکومت  کے مابین سسٹر سٹیٹس کے معاہدے سے باہمی تعلقات مضبوط ہونگے، دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے تجاویز تیار کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آئی ٹی کا شعبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کیلئے انتہائی موزوں ہے۔چیف سیکرٹری نے وفد کو سول سیکرٹریٹ میں واقع دربار ہال اور مقبرہ انارکلی کی تاریخی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔

وفد نے میزبانی پر چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کیساتھ  زراعت، صحت، تعلیم اوردیگر شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ کریس آر ہولڈن نے کہا کہ کیلیفورنیا کی ریاست کی جانب سے پنجاب حکومت کو تمام شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ منصوبہ بندی وترقیات، ویمن ڈویلپمنٹ، سیاحت کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button