سٹیصحت

نگران وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی سنٹرفارایکسی لینس ان مولیکیولربائیولوجی میں

منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس ٹرینڈ چیلنجز ان ہیلتھ سائنسزمیں بطورمہمان خصوصی شرکت
ہماری تمام ترکوششوں کافائدہ عام آدمی کوہوناچاہیئے، ایسی کانفرنسزلازمی ہونی چاہیئں
عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے صحت کے شعبہ میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ نگران وزیر صحت پنجاب
لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سنٹرفارایکسی لینس ان مولیکیولربائیولوجی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس ٹرینڈ چیلنجز ان ہیلتھ سائنسزمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر کوثر، شاہدمنیر، پروفیسر ڈاکٹرکامران، ڈاکٹرریحان صادق، ڈاکٹرطیب احسان وبیرون ممالک سے ڈاکٹرزاورطلباء و طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مقررین کی جانب سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی طبی خدمات پرخراج تحسین پیش کیاگیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ اس ادارہ سے تیس سال سے زائدکے عرصہ کارشتہ ہے۔ ماضی میں بھی مافیاکے خلاف جہادکیاتھا۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نیب کاسامناکرناپڑالیکن اسی ادارے نے بعدمیں سول ایوارڈکیلئے سفارش کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہماری تمام ترکوششوں کافائدہ عام آدمی کوہوناچاہیئے۔ ایسی کانفرنسزلازمی ہونی چاہیئں۔عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے صحت کے شعبہ میں اصلاحات کی اشدضرورت ہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کانفرنس کے انعقادپرسنٹرفارایکسی لینس ان مولیکیولربائیولوجی کے منتظمین کومبارکباددی اور اس موقع پر مقررین کے درمیان یادگاری شیلڈزبھی تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button