انٹر ٹینمنٹکھیل

ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا،آفر ہوئی تو ایکٹنگ بھی کروںگا، شعیب ملک

لاہور(سپورٹس ڈیسک،قوت) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا اگر اچھی آفر ہوئی تو ایکٹنگ بھی کرسکتا ہوں۔نجی نیوز کے سینئر رپورٹر سلیم خالق کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ تھائی لینڈ میں شو کیا تو کرکٹرز نے بہت سپورٹ کیا، کرکٹ پر تبصرے بھی چلتے رہتے ہیں تاہم پہلی ترجیع کرکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں جس میں خود بھی لطف اندوز ہو سکوں، دوسروں کو دیکھ کر کچھ نہیں کیا، مجھے میزبانی کرنا اچھا لگتا ہے۔شعیب ملک نے ایکٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری مجھے کرنی نہیں آتی مگر کہتے ہیں کہ کرکٹر بڑے اداکار ہوتے ہیں، بہت اچھی پیشکش آئی اور وقت ہوا تو شاید کرلوں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button