آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران سروس انتقال کر جانے والے پولیس ملازمین کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے مصروف عمل
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس نے 59 مرحوم ملازمین کے بچوں کو فیملی کلیم پر محکمہ میں بطور کانسٹیبل بھرتی کر لیا گیا ۔
آئی جی پنجاب نے 59 ملازمین کے بچوں کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ملاقات کے دوران اپوائنمنٹ لیٹرز بھی دئیے ۔
پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے اور فیملی کے تمام اراکین کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے ۔ آئی جی پنجاب
فورس کا حصہ بننے والے تمام نوجوان اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہریوں کی خدمت اور حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر دوران سروس انتقال کر جانے والے پولیس ملازمین کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس نے 59 مرحوم ملازمین کے بچوں کو فیملی کلیم پر محکمہ میں بطور کانسٹیبل بھرتی کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے 59 ملازمین کے بچوں اور اہل خانہ کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ملاقات کے دوران اپوائنمنٹ لیٹرز بھی دئیے ۔ فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والے نوجوان کانسٹیبلان میں ایک لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہے ۔ آئی جی پنجاب نے فورس کا حصہ بننے پر تمام نوجوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے فرض شناسی کے ساتھ فرض ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے اور فیملی کے تمام اراکین کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس کا حصہ بننے والے تمام نوجوان اپنے والد کے نقش قدم پر شہریوں کی خدمت اور حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔
ڈاکٹر عثمان انور کانسٹیبلان سے خطاب میں کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، فورس کا حصہ بننے والے تمام نوجوان آج ایمانداری کے ساتھ اس ذمہ داری کو سر انجام دینے کا عہد کریں ۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبلان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبلان کی بہترین ویلفیئر اور استعداد کار میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسی سلسلے میں دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے متعدد سکولوں اور کالجز کے نیٹ ورکس کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل پولیس فورس کا وہ حصہ ہیں جنہوں نے فیلڈ میں اپنے فرائض کی ادائیگی سے محکمہ کی نمائندگی کرنی ہے لہذا تمام کانسٹیبلان جذبہ خدمت اور تحفظ کو اپنا مشن سمجھیں اور معاشرے سے جرائم کے قلع قمع میں اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبلان کو بلند مورال کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کے احکامات دئیے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور عاطف نذیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔