جیلانی پارک میں جاری جشن بہاراں میلے میں شرکت کرنے والی خواتین اور فیملیز کا تحفظ اولین ترجیح ہے,بلال صدیق کمیانہ

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ
نے کہا ہے کہ لاہور پولیس صوبائی دارلحکومت میں جاری جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات سمیت تمام سیاحتی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔جشن بہاراں اور اس سے متعلقہ تمام ایونٹس کی سکیورٹی پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔پارکوں،شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر جاری کلچرل و فوڈ فیسٹولز کے شرکا کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جیلانی پارک میں جاری جشن بہاراں میلے میں شرکت کرنے والی خواتین اور فیملیز کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ جشن بہاراں کے پروگراموں پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ جیلانی پارک میلہ، لاہور کینال،تفریحی اور سپورٹس ایونٹس پر آنے والے شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں میلہ میں ہلڑ بازی، فیملیز اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی ہرگز نہ ہونے دی جائے۔

